Wednesday, October 1, 2025

افکار قاسمی شمارہ یکم اکتوبر تا دسمبر 2025ء

0 تبصرہ جات

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ ثم الحمد للہ!

آج یکم اکتوبر 2025ء کا دن’’مجلہ افکار قاسمی‘‘ کے لیے ایک تاریخی اور مسرت بھرا دن ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ ماہنامہ، علم و ادب، دینی شعور، فکری رہنمائی اور اصلاحِ معاشرہ کے میدان میں مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے اپنے 13 سال مکمل کر چکا ہے۔

یہ لمحہ اظہارِ تشکر و امتنان کا ہے۔ میں سراپا عجز و نیاز بن کر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتا ہوں، جس نے اس فقیر و ناچیز کو’’مجلہ افکار قاسمی‘‘ کی خدمت کا موقع عطا فرمایا، اور اس قافلۂ علم و حکمت کو کامیابیوں، قبولیت اور برکتوں سے نوازا۔

میں اُن تمام اہلِ دل، اہلِ قلم، مشفق اساتذہ، معاونین، سرپرستوں، قارئین، اور خیر خواہوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ تیرہ برسوں کے سفر میں کسی نہ کسی شکل میں افکار قاسمی کا ساتھ دیا۔

کسی نے سرپرستی کی، کسی نے قیمتی مضامین تحریر کیے، کسی نے مشوروں سے نوازا، کسی نے دعاؤں سے حوصلہ دیا، اور کسی نے مستقل مطالعے سے اپنا تعلق قائم رکھا۔

یقیناً’’مجلہ افکار قاسمی‘‘ کی یہ روشن راہ آپ احباب کی محبت، تعاون اور اخلاص کے بغیر ممکن نہ تھی۔

آپ سے درخواست ہے کہ افکار قاسمی کو پڑھتے رہیں، دوسروں تک پہنچائیں، اپنی قیمتی رائے اور تجاویز سے نوازتے رہیں، اور ہمیشہ اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں

جزاکم اللہ خیراً و أحسن الجزاء، وبارک اللہ فیکم جمیعاً۔

والسلام

خادمِ افکار قاسمی


آپ کی آراء و تبصرہ جات کا شدت سے انتظار رہے گا۔۔!

والسلام!
انتظامیہ الغزالی فورم